یوم آزادی بزرگوں کی وطن کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے‘جے یو آئی(س)

جمعہ 15 اگست 2025 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلی مولانا ایوب خان، سیکرٹری اطلاعات ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین ،ناظم اعلی لاہور مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری رحمت اللہ لاشاری، پیر اکبر ساقی ،مولانا عبیداللہ بھکر، مولانا عرفان شاکر ودیگر ذمہ داران نے یوم آزادی کی منا سبت سے مختلف مقامات پر منعقدہ تقر یبات سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہیوم آزادی بزرگوں کی وطن کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،اسلاف کی قربانیاں قومی وراثت ہیں ان سے سبق حاصل کرکے ہی ہم وطن کو مضبوط اور مستحکم بنا سکتے ہیں،نو جوان نسل قیام پاکستان کیلئے اپنے اسلا ف اور اکا بر کی دی جانے والی قر بانیو ں کا ہر صور ت مطالعہ کر یں۔

(جاری ہے)

آزاد ملک کا وجود بہت بڑی نعمت ہے پاکستان کا وجود نعمت عظمی ہے اس قیام کے پیچھے ہمارے اسلاف کی ان گنت قربانیاں اور محنتیں ہیں جسکا ادراک بخوبی قائد اعظم محمد علی جناح کو بھی تھااس لیے انہوں نے مشرقی پاکستان میں پرچم کشائی کی ذمہ داری مولانا ظفر احمد عثمانی اور مغربی پاکستان میں مولانا شبیر احمد عثمانی کو سونپی ہمارے یہی اکابر ایک طرف علمبرداران پاکستان تھے تو دوسری طرف علمبرداران جمعیت بھی تھے مفکر اسلام مولانا سمیع الحق شہید انہیں اکابر کے نظریات کے حامل رہے آج جمعیت علما اسلام(س) مولاناعبد الحق ثانی کی امارت مولانا سید یوسف شاہ کی نظامت میں اپنے اہداف کے حصول کیلئے گامزن ہے اور ہمارا ہدف بفرمان مولانا سمیع الحق شہید ہماری سیاست کا اولین ہدف مکمل اسلامی نظام ہے ۔