یوم آزادی پاکستان، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود مبارکباد کے پوسٹرز لگ گئے

جمعہ 15 اگست 2025 14:15

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر مبارکباد اور یومِ تشکر کے پوسٹرز لگ گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرز میں پاکستانی پرچم، قائدِ اعظم، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔پوسٹرز میں آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود ہے۔