پاکستان سے ہماری شناخت، آزادی اللہ کا انعام ،حاجی صالحین تنولی

بابائے قوم حضرت محمد علی جناح کی ولولہ خیز قیادت میں دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی مملکت پاکستان کا قیام ایک معجزہ ،کیماڑی میں جشن آزادی تقریب سے خطاب

جمعہ 15 اگست 2025 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)مسلم لیگ(ن)ضلع کیماڑی کے تحت معرکہ حق جشن آزادی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ(نو)کے رہنمائوں،کارکنان علاقہ مکینوں،پولیس و سول افسران نے شرکت کی، ضلعی صدر حاجی صالحین تنولی اور رانا وارث ودیگر رہنماں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اورپاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر اپنے خطاب میں حاجی صالحین تنولی نے کہا کہ پاکستان سے ہماری شناخت ہے آزادی اللہ کا انعام جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ خیز قیادت میں جدوجہد تحریک آزادی کے اکابرین اور لاکھوں گمنام تحریک کے ساتھیوں کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا جو ایک معجزے سے کم نہیں آج ہم اپنے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہیں ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو نہیں بھولے ان کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ملک کے دفاع بقا اور نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لیے ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کو شر پسند ملک دشمنوں سے بچانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تقریب میں ضلع سینٹرل کے صدر اسلم خٹک ایڈوکیٹ قاضی زاہد، امجد آصف ایڈوکیٹ ،دلدار کھوکھر، دین محمد لغاری،حاجی پرویز، سلمان خان،طارق علی خان،راجہ عمران،حامد آفریدی، علاقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اورا شبیر و دیگر نے شرکت کی۔