ش*حب میں یومِ آزادی کا تاریخی اور ولولہ انگیز جشن ، عوام کا سمندر امڈ آیا ‘پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر،شرکاء نے سبز ہلالی پرچم بلند کیے، قومی ترانے گائے اور فلک شگاف نعروں سے فضا کو گونجایا ,میر علی حسن زہری کی قیادت میں یومِ آزادی کی یہ تقریبات نہ صرف حب بلکہ پورے ضلع کے عوام کے لیے ایک تاریخ ساز موقع ہیں، شرکاء

جمعہ 15 اگست 2025 20:50

{حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کی ولولہ انگیز قیادت اور خصوصی ہدایت پر حب شہر میں شاندار تقریبات اور عظیم الشان ریلی کا انعقاد ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران، کارکنان، اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات اور ضلع بھر کے دور دراز علاقوں سے آئے ہزاروں شہریوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

دریں اثناء اس تاریخی موقع کی قیادت صوبہ بلوچستان کے وزیر زراعت اور صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے کی۔تقریب میں شرکاء نے سبز ہلالی پرچم بلند کیے، قومی ترانے گائے اور فلک شگاف نعروں سے فضا کو گونجایا۔ اس موقع پر قیامِ پاکستان کی عظیم جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تمام بانیانِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ انہی کی قربانیوں، قیادت اور عزم نے ہمیں آزادی کا انمول تحفہ دیا، جسے ہم اپنی نسلوں تک امانت کے طور پر پہنچائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر علی حسن زہری نے صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان کے اعزاز پر دلی مبارکباد بھی پیش کی۔

تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈپٹی کمشنر حب نثار لانگو، ایس ایس ایس سید فاضل شاہ، جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی ضلع حب شریف پالاری، چیئرمین ضلع حب جاوید جمالی، وڈیرہ مولا بخش (گڈانی)، چیئرمین گڈانی جان شیر بلوچ، وائس چیئرمین عظیم سیان، جمیل باریجو (دریجی)، احمد خان جمالی (لوہی)، نوید موندرہ (وندر) اور دیگر پارٹی رہنماؤں سمیت ہزاروں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

میر علی حسن زہری نے پاکستان کی مسلح افواج کو بھی سلامِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی اور ہر سازش کو ناکام بنایا۔ خاص طور پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میں حالیہ معرکہ حق میں دشمن بھارت کو تاریخی اور عبرتناک شکست سے دوچار کیا گیا، اور ملک پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دی۔ اس کامیابی نے جشنِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا اور ہر پاکستانی کے دل کو فخر اور اطمینان سے بھر دیا۔

بعد ازاں، زہری فارم ہاؤس حب میں عوام کے لیے ایک یادگار "میوزیکل نائٹ" کا اہتمام کیا گیا، جہاں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنی مدھر آوازوں سے شرکاء کو محظوظ کیا۔ اس دوران رنگا رنگ آتشبازی نے آسمان کو جگمگا دیا، اور فضا میں "پاکستان زندہ باد" اور "قائد تیرا شکریہ" کے نعرے گونجتے رہے۔ شرکاء نے کہا کہ میر علی حسن زہری کی قیادت میں یومِ آزادی کی یہ تقریبات نہ صرف حب بلکہ پورے ضلع کے عوام کے لیے ایک تاریخ ساز موقع ہیں، جو حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط اور اتحاد و یکجہتی کے پیغام کونعامنکرنرہینہیں۔