ر*چمن شہر میں 78 ویں جشن یوم ازادی کی تقاریب کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا

جمعہ 15 اگست 2025 21:25

ا*چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) چمن شہر میں 78 ویں جشن یوم ازادی کی تقاریب کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا چمن شہر کی تاریخ میں پہلی بار چمن چیمبر اف کامرس کے رہنما داود باچا خان کی جانب سے تاریخی ریلی اور چمن ماسٹر پلان میں میوزیکل نائٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام میں شریک مہمانان خاص چمن سکاوٹس برگیڈ بریگیڈئیر شکیل احمد پاک آرمی11 پنجاب کرنل بہزاد ونگ کمانڈر کرنل قمر ودیگر قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے افیسران سمیت معروف سیاسی وسماجی رہنما محمد علی اچگزئی چمن چیمبر اف کامرس کے سابق صدر حاجی عمران کاکڑ قبائلی رہنما حاجی صلاح الدین عرف حاجی لالئی اچگزئی چمن پریس کلب کے سابق صدر حاجی اصغر اچگزئی سیمت ہزاروں افراد اس پروگرام میں شریک رہے پروگرام میں اتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا اور شرکا ملی نغموں کو انجوائے کرتے ہوئے ملی اتنڑ اور ملی گانے گاتے رہے تھے اس دوران پاکستان زنداباد کے فلک شگاف نعروں سے بھی میوزیکل نائٹ پروگرام گونجتا رہا