
عمرعبداللہ کو دلی کی بی جے پی حکومت سے کچھ نہیں ملے گا کیونکہ وہ میدان جنگ کے سپاہی نہیں، آغا ہادی
ہفتہ 16 اگست 2025 17:27
(جاری ہے)
آغا محمد ہادی نے کہا کہ 5اگست 2019کو جو کچھ کشمیریوں کے ساتھ کیا گیا ، عمر عبداللہ وہ سب بھلاچکے ہیں ، لوگوں نے انہیں حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے مینڈیٹ دیا تھا لیکن انہوں نے حقوق پر سمجھوتہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ایک مرتبہ پھر دھوکہ کھایا، عمر عبداللہ کو کرسی چاہیے تھی جو انہیں مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں کشمیریوں کے پاس دو آپشن تھے، بد اور بدترین۔ کشمیریوں نے سوچا کہ بی جے پی ایک بدترین جماعت ہے لہذا ہم اسے ووٹ نہیں دیں گے اور انہوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیے ، لوگوں نے عمر عبداللہ کی تمام خرابیاں فراموش کر کے انہیں منتخب کیا، انہیں ٹھیک ہونے کا موقع دیا اور ایک نااہل جماعت اسمبلی میں لائی لیکن لوگوں نے دھوکہ کھایا کیونکہ عمر عبداللہ ایک برس میں کچھ نہیں کر سکے ۔آغا محمد ہادی نے کہا کہ عمر عبداللہ اب کہہ رہے ہیں کہ میں شہرشہر ، گائوں گائوں جائوں گا اور ریاستی حیثیت کی بحالی کی دستاویز پر لوگوں سے دستخط لوں گا، لوگوں نے تو عمر عبداللہ کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے مینڈیٹ دیا تھا مگر وہ پھر سے گھر گھر جانے کی بات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھین لیاہے ۔ پہلے وزیر اعظم کی جگہ وزیر اعلیٰ لایا گیا، صدر کی جگہ گورنر لایا گیا ، اب صر ف دفعہ370باقی تھی ، چھ برس قبل وہ بھی چھیں لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی تقریر سے انکی بے بسی اور بے اختیار ی صاف چھلک رہی تھی۔ انہیں گھر گھر جانے کی بات کر کے شرم محسوس کرنی چاہیے تھی، عمر عبداللہ نے اپنی باتوں سے ثابت کر دیا کہ انکے بس میں کچھ نہیں اور وہ ایک بے اختیار وزیر اعلیٰ ہیں۔آغا ہادی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ریاستی بحالی کی درخواست پر حالیہ سماعت کے دوران پہلگام واقعہ کا حوالہ دیا اور کشمیر اور اسلام دشمن بی جے پی کو جواب کیلئے آٹھ ہفتوں کا وقت دیا کہ آیا کشمیریوں کو ریاستی درجہ دینا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے بی جے پی کو آٹھ ہفتوں کی مہلت اور پہلگام واقعے کا حوالہ یہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ عمر عبداللہ کو فی الحال دریاستی درجہ بھی نہیں ملنے والا۔ انہوںنے کہا کہ عمر عبداللہ کو کچھ ملے گا بھی نہیں کیونکہ وہ میدان جنگ کے جان باز نہیں ، حق لینے کیلئے لڑنا پڑتا ہے جبکہ عمر عبداللہ اور انکے والد فاروق عبداللہ کہتے ہیں کہ ہمیں حقوق کے حصول کیلئے مرکز سے لڑائی نہیں کرنی چاہیے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.