سعودی عرب کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس

ہفتہ 16 اگست 2025 20:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے حالیہ سیلاب اور موسلادھار بارشوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوجاری بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ قدرتی آفت ایک المیہ ہے ، ہم مملکت پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ سعودی حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔