کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان کی عالمی برادری سے دلخراش اپیل

ہفتہ 16 اگست 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے دلخراش اپیل کی ہے کہ یاسین ملک کو پھانسی سے بچانے کے لیے عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں، انہیں جھوٹے الزامات پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہفتہ کو یہاں جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف "کینگرو کورٹ" میں سزا، عدالتی عمل شفاف نہیں۔

(جاری ہے)

رضیہ سلطان نے امریکا، چین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد بے گناہ ہیں، عالمی برادری انصاف فراہم کرے۔رضیہ سلطان نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور عدالتی نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت کشمیری قیادت کو نشانہ بنا رہی ہے،کشمیر میں سیاسی آوازوں کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔ رضیہ سلطان نے سوال کیا کہ کیا دنیا خاموش رہے گی یا ایک اور ناانصافی کو روکنے کے لیے آگے بڑھے گی؟