ڈاکٹر عشرت العباد خان کا سینئر صحافی خاور حسین کی پراسرارموت پرتعزیت کا اظہار

اتوار 17 اگست 2025 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈان نیوز سے وابستہ سینئرصحافی خاور حسین کی پراسرارموت پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خاور حسین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور مرحوم خاور حسین کی مغفرت اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔