وزیر اعظم نے ضلع پونچھ کے داخلی راستے پر نئے قائم ہونے والے پولیس اسٹیشن ڈھلکوٹ کا افتتاح کر دیا

اتوار 17 اگست 2025 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ضلع پونچھ کے داخلی راستے پر نئے قائم ہونے والے پولیس اسٹیشن ڈھلکوٹ کا افتتاح کر دیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نور,وزراء حکومت سردار عامر الطاف،نثار انصر ابدالی اور مشیر وزیراعظم سردار احمد صغیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کا ٹائیں ڈھلکوٹ پہنچنے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔آزاد جموں و کشمیر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعظم آزادکشمیرکو سلامی پیش کی۔وزیر اعظم اور سینئر وزیر نے اس موقع پر شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے اور دعا کی۔تقریب میں شرکت کے موقع پر وزیراعظم کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔تقریب میں پولیس آفیسران بلدیاتی نمائندگان ، مقامی سیاسی قیادت اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔