چوہدری شجاعت حسین کی خدمت اور رواداری کی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ شافع حسین

اتوار 17 اگست 2025 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ہاوس میں صوبائی حلقہ پی پی 31 کا اہم اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کے اہم عہدیداران و پی پی 31 کے سابقہ چیئرمین، وائس چیئرمین نے شرکت کی ، اجلاس میں حلقے کی سیوریج لائن، واٹر سپلائی لائن، روڈ پی سی سی، روڈ کارپیٹ، نالوں کی صفائی، سٹریٹ لائٹس اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی - چوہدری شافع حسین نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے -اپنے دور اقتدار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے الزام تراشیوں کی سیاست نہ کریں -ان کے دور میں جو ہوتا رہا عوام سب جانتے ہیں -پاکستان مسلم لیگ ہماری شناخت ہے،پارٹی کو ہرسطح پر مضبوط اور منظم کرنا ہے -پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی تجاویز کی روشنی ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے-اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب عمر بشیر، صدر سٹی گجرات علی ابرار جوڑا پولیٹیکل سیکرٹری تیمور بٹ، سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی-