ں* ملکی مسائل کے حل کیلئے وفاقی آئینی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،محسن داوڑ

ٰ اس وقت ملک میں سیاسی گھٹن کا ماحول ہے، سیاسی قیدی جیلوں میں بند ہیں ملک میں سیاسی جماعتیں مسائل کا زکر کر رہی ہیں ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات نہیں ہورہے، چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

اتوار 17 اگست 2025 22:00

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیرمین محسن دائوڑ نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے وفاقی آئینی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تمام صوبوں کو اس کے حقوق مساوی طور پر مل سکیں۔

(جاری ہے)

اے این پی کے زیر اہتمام اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے محسن دائوڑ نے کہاکہ اس وقت ملک میں سیاسی گھٹن کا ماحول ہے سیاسی قیدی جیلوں میں بند ہیں ملک میں سیاسی جماعتیں مسائل کا زکر کر رہی ہیں ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات نہیں ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حمایت کی تھی مگر جب ان کے عزائم کا اندازہ ہوا تو ان سے راہیں جدا کر لی تھی انہوں نے کہاکہ حکومتیں بنانے والی سیاسی جماعتوں سے کوئی توقع رکھنا عبث ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ وفاقی آئینی ڈھانچہ ہے وقت آگیا ہے کہ اس ڈھانچے کو تبدیل کیاجائے اس کے بغیر بلوچ اور پشتون کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ہے۔

۔۔