منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ہیں، مرکزی چیئرمین محافظین اسلام و پاکستان

نئی نسل کو منشات کے زہر سے بچانے کیلئے جہاد کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

پیر 18 اگست 2025 13:19

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ہیں نئی نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے جہاد کرنا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین محافظین اسلام و پاکستان موومنٹ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا حافظ فاران سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے سماجی، مذہبی،علما اکرام،اساتذہ کرام، والدین سول سوسائٹی،محب وطن شہری اور حکومت کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی مشترکہ جدوجہد اور دستیاب وسائل منشیات سے پاک صالح معاشرے کے قیام کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ منشیات دنیا کی سب سے بڑی لعنت ہے یہ کرہ ارض کو اپنی آہنی گرفت میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے آج انسانی زندگیوں کو جو خطرات لاحق ہیں وہ بدترین آفات عرضی و سماجی حتی کہ ایٹمی جنگوں کی ہلاکت سے بھی کہیں زیادہ ہیں منشیات کی روک تھام کیلئے ہم سب کو آگے آنا چاہئے۔

(جاری ہے)

مزید برآں۔ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کے پی سمیت ملک بھر میں حالیہ قدرتی آفات لینڈ سلائڈنگ، بارشوں اور سیلاب کے باعث لقمہ اجل بننے والے افراد کی وفات پر شدید دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک سوگوار ہے ہماری تمام تر ہمدردیاں وفات پانے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ پاک وفات پانے والوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عظیم عطا فرمائے انہوں نے بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ میں پھنسے ہوئے افراد کی دن رات ہر طرح سے مدد کرنے ولے افواج پاکستان کے جوانوں، ریسکیو ٹیموں اور سماجی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان و کے پی حکومت و دیگر سوشل ویلفیئر تنظیموں کو چاہیے کہ وہ میدان عمل میں آئیں قدرتی آفات لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب زدگان کی ہر طرح سے امداد کریں اللہ پاک ملک پاکستان کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔