
خاور حسین کی موت کو خودکشی قرار دینے پر اعتراض، قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم کی ہدایت پر فنانس ڈویژن کا سرکاری ٹیلی ویژن کے لیے 11 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ
پیر 18 اگست 2025 17:08
(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ وہ آئی جی سندھ سے خاور حسین کے انتقال پر براہِ راست بات کریں گے اور معاملے کو جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کو ریفر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔اجلاس میں سرکاری نشریاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا، رکن کمیٹی سحر کامران نے سوال اٹھایا کہ کیا تمام واجبات ادا کر دیے گئے ہیں حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 30 جون 2025 تک پنشن اور تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں، تاہم 45 کروڑ 40 لاکھ روپے کے واجبات ابھی باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فنانس ڈویڑن نے سرکاری ٹیلی ویژن کے لیے 11 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں 14 اگست کے اشتہارات سے قائداعظم کی تصویر غائب ہونے کے معاملے پر بھی بحث ہوئی۔چیئرمین پیمرا نے وضاحت کی کہ اشتہارات کی منظوری پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتی، البتہ شکایات موصول ہونے پر جائزہ لیا جاتا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری نے کہا کہ حکومت کے اشتہارات قائد کی تصویر کے ساتھ شروع ہوتے ہیں۔او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور ویب ٹی وی کے قواعد و ضوابط پر بھی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مجوزہ سمری مسترد کر دی تھی لیکن ترامیم کے بعد دوبارہ بھیجی جائے گی۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس وقت او ٹی ٹی پلیٹ فارمز غیر ریگولیٹڈ ہیں اور ان پر قابل اعتراض مواد دکھایا جا رہا ہے، اس معاملے کو وزیر قانون کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں اٹھایا جائے گا۔اجلاس میں معظم جتوئی نے اخبارات اور ٹی وی چینلز پر غیر اخلاقی اشتہارات اور سوشل میڈیا پر غیر معیاری مواد کی نشاندہی کی، جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈراموں اور اشتہارات میں ناقابلِ قبول مواد پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر جعلی مصنوعات کی پروموشن کے معاملے کو پی ٹی اے کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔اجلاس کے اختتام پر خیبر پختونخوا میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی، جس کی قیادت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کی۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.