
خیبرپختونخوا،سیلاب زدہ اضلاع کیلئے 80 کروڑ روپے جاری
ملک بھر میں جون کے اواخر سے بارشوں سے متعلقہ واقعات میں اموات کی تعداد 657 تک پہنچ گئی
پیر 18 اگست 2025 17:19
(جاری ہے)
بونیر کے لیے الگ سے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جہاں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ پی ڈی ایم اے کی آج جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بونیر میں 217 افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوئے۔بونیر کے بعد سب سے زیادہ نقصان شانگلہ میں ہوا، جہاں 15 اگست سے اب تک سیلاب اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 36 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں کم از کم 95 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 55 مکمل طور پر تباہ ہوگئے، جبکہ کئی اسکول بھی جزوی طور پر متاثر ہوئے۔مانسہرہ اور باجوڑ میں بالترتیب 24 اور 21 اموات اور 5،5 زخمیوں کی اطلاع ملی۔ سوات میں 17 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، تاہم انفرااسٹرکچر کو سب سے زیادہ نقصان سوات ہی میں ہوا، جہاں 219 مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ اور 163 مویشی ہلاک ہوئے۔لوئر دیر میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی جبکہ 100 مویشی ہلاک ہوئے۔ بٹگرام میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ نوشہرہ میں چھت گرنے سے 2 افراد کی جان گئی۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین انعام حیدر نے بریفنگ میں کہا کہ مون سون کے اثرات اگست کے آخر تک خطرناک رہیں گے اور صورت حال ستمبر کے آخر تک معمول پر آنے کی توقع ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کو مزید شدید بارشوں کے 2 سے 3 اسپیلز کا سامنا ہوسکتا ہے، جو 10 ستمبر تک جاری رہ سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور اگر نہ ملے تو ان کے نام بھی سرکاری اموات میں شامل کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 425 سے زائد ریلیف کیمپ قائم کیے جاچکے ہیں جہاں بنیادی ضروریات اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بے گھر خاندانوں کو سرکاری عمارتوں، بشمول اسکولوں میں بھی پناہ دی گئی ہے۔وزیراعظم کے راشن پروگرام کے تحت کھانے کی تقسیم بھی جاری ہے، جو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے،این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ پاک فوج کے خصوصی یونٹس کو آرمی چیف کی ہدایت پر تعینات کیا گیا ہے، اور شدید زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیلڈ ایمبولینسز مریضوں کو منتقل کر رہی ہیں اور بڑے اسپتال پوری طرح متحرک ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی ) ہائی الرٹ پر ہے اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے مسلسل ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج کی ایوی ایشن بیسز نے بھی ایمرجنسی انخلا کیلئے ریزرو سسٹم فعال کر دئیے ہیں تاکہ جاری مون سون ایمرجنسی کے دوران بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت
-
تھانہ صدر کی حدود میں ادھار کی رقم کے تنازع پر خاتون نے65 سالہ خاتون کو قتل کردیا
-
سروس موڑ فلائی اوور دسمبر تک مکمل کیاجائے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی متعلقہ حکام کو ہدایت
-
ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمات کی درخواست نمٹادی
-
پنجاب حکومت تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے‘چوہدری شافع حسین
-
کراچی : ہاکس بے کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 دوست ڈوب گئے
-
یوم آزادی پربلوچستان میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سرفرازبگٹی
-
پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے حکومت اور عوام کو مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ، چیئرمین سینیٹ کا یوم شجرکاری کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، ملک دشمن عناصر ،دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلی ٰ بلوچستان
-
ہماری بہادر افواج کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں،چوہدری شافع حسین
-
مریم نواز شریف کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ
-
درخت زمین کا زیور اور انسانی بقا کے ضامن ہیں، وزیر توانائی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.