
دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، شہریار تاج
پیر 18 اگست 2025 17:55
(جاری ہے)
سیکریٹری ٹڈاپ شہریار تاج نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) کے مسائل کو حل کرانے میں ٹڈاپ اپنا بھرپور تعاون ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کاٹی کسی ملک میں نمائش، تجارتی سرگرمی یا روڈ شو کرنا چاہتا ہے تو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ شہریار تاج نے کہا کہ ایکسپورٹرز کے مسائل اور برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زمہ داری ہے جس کیلئے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں ٹریڈ اتاشی پاکستانی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق تیار کریں، بین الاقوامی قوائد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کریں، بیرون ملک نمائشوں میں حصہ لیں جس کیلئے ٹڈاپ سہولیات فراہم کرنے کیلئے موجود ہے۔ سیکریٹری ٹڈاپ نے کہا کہ ایتھوپیا اور دیگر ممالک میں ہونے والی نمائشوں میں برآمد کنندگان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ 25 سے 27 نومبر کو کراچی میں منعقد ہونے والی نمائش میں 200 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ ایکسپورٹرز کی افریقی مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ افریقہ کی بڑی منڈی میں بھی پاکستانی مصنوعات پہنچائی جاسکے۔ قبل ازیں کاٹی کے صدر جنید نقی نے کہا کہ پیداواری لاگت مسلسل بڑھنے کے سبب ایکسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات اپنی مسابقت کھو رہی ہیں۔ نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے برآمد کنندگان کو رہنمائی اور سہولت درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ کی آبادی تقریباً ڈیڑھ ارب کی ہے اور بیشتر ممالک مسلمان ہیں جو پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستانی مصنوعات کی رسائی ممکن نہیں۔ افریقی ممالک سے بینکنگ چینل نہ ہونے کے باعث بیرونی سرمایہ کار پاکستان سے سستی مصنوعات دبئی منگواکر کر مہنگے داموں افریقہ ایکسپورٹ کر رہے ہیں، جبکہ پاکستانی ایکسپورٹرز اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک سے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی ای) ہوچکے ہیں وہاں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ان ممالک میں تجارتی توازن برابر نہیں ہے، زیادہ تر ممالک سے پاکستان اشیاء امپورٹ کر رہا ہے، ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ٹڈاپ کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) تمام برآمد کنندگان سے وصول کیا جاتا ہے لیکن اس کو ترقیاتی منصوبوں پر خرچ نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے کراچی کا انفرااسٹرکچر بدحال ہے، سڑکوں کا نظام تباہ حال ہے، پانی اور سیوریج بے پناہ مسائل ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز پریشان ہیں۔ زبیر چھایا نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن بدقسمتی سے کراچی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ ایکسپورٹ اور انڈسٹریلائزیشن کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، کراچی میں صنعتکاری کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی اور ٹڈاپ کے درمیان وہ روابط نہیں جو ہونے چاہیے، اس موقع کا فائدہ اٹھا کر دوطرفہ روابط میں اضافہ کیا جائے۔ ملکی ایکسپورٹ بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، تاہم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ نئی ٹیکنالوجی اور جدت سے برآمدات میں اضافہ ہو خاص طور پر آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ زبیر چھایا نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کو بھی برآمدات کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔ بھارت پر تقریباً 50 فیصد ٹیرف عائد ہے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مارکیٹ میں لیدر، چاول اور دیگر شعبوں کی مصنوعات کی تشہیر کو مزید بہتر بنایا جائے۔ تقریب میں اعجاز شخ، گلزار فیروز، مسلم محمدی، شاہد غوری، فاروق افضال ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
نشان حیدراعزازحاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا 54 واںیوم شہادت (کل) منایا جائے گا
-
دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.