محمود مولوی کی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے ملاقات

سابق رکن قومی اسمبلی اور بخیت عتیق الرومیتی کاباہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

پیر 18 اگست 2025 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ڈنر پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر بات کی گئی۔۔ملاقات کے دوران سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔