ہر سال آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے ہمارے حکمران کب آبی ذخائربنائیں گے،محمد اعجاز چوہدری

منگل 19 اگست 2025 11:56

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ہر سال آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے ہمارے حکمران کب آبی ذخائربنائیں گی کاش 78 سالوں میں ہم سب نے خود احتسابی نظام ملک کے ہر ادارے میں وقائم کیا ہوتا تو ایسے نقصانات سے بچ سکتے تھے قدرتی آفت کے سامنے تو دنیا کی کوئی چیز ٹھہر نہیں سکتی لیکن جو عملی اقدامات کئے جانے چاہ ے تھے وہ آج تک نہیں کئے گئے قدرتی افت اور سیلابی ریلوں سے انسانی جانوں کے ناقابل تلافی نقصان پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ بہت کم ہے خیبرپختونخوا، گلگت و بلتستان، بونیر، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں کلاڈ برسٹ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمان پھٹنے سے ہونے والی تباہی میں 450سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے و سیلاب میں بہہ جانے اور دیگر جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئیپاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری جماعت اورجیالے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی اس کٹھن گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی اور صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی رعایا کی دیکھ بھال اور ان کی ضروریات زندگی کے ساتھ ان کی جلد از جلد بحالی و صحت یابی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔ قدرتی آفات سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنا اگرچہ ممکن تو نہیں مگر اپنے بچا کے لئے کچھ نہ کچھ تو کرنا چاہیی-