Live Updates

پنجاب حکومت کا ہنرمند افرادی قوت کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

سکلز ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ براہ راست رابطے قائم کرنے کا اختیار دیدیا گیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 19 اگست 2025 16:35

پنجاب حکومت کا ہنرمند افرادی قوت کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) پنجاب حکومت نے ہنرمند افرادی قوت کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ پروپاکستانی کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر ملکی سفارتخانوں اور مشنز سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھایا ہے، اس اقدام کا مقصد ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے لیے بیرون ملک ملازمت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سکلز ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ براہ راست رابطے قائم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، ان رابطوں کے ذریعے محکمہ زراعت، صنعت اور تعمیراتی شعبوں میں نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع تلاش کرے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیلاروس پہلے ہی پاکستان کو متعدد شعبوں میں ملازمتوں کی پیشکش کرچکا ہے، جس سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے بیرون ملک بہتر امکانات کے دروازے کھلیں گے، اس اقدام کو وزارت خارجہ اور داخلہ کی باضابطہ منظوری ملنے کے بعد نافذ کیا جائے گا، پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی حرکیات کے پیش نظر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فوری اور براہ راست رابطہ ضروری ہو گیا ہے، نوجوانوں کے لیے باوقار روزگار کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اووسیز پاکستانی خون پسینے سے کمایا پیسا وطن بھیجتے ہیں ،یہ پیسہ ترقی پر خرچ ہونا چاہے، جب بیرون ملک مقیم پاکستانی پیسہ بھیجے تو ان کے بچوں کو اچھی تعلیم اور اچھا ماحول ملنا چاہیے، ترسیلات زر میں اضافہ حکومت کی پالیسیوں پر عوام کا اعتماد ہے ، مہنگائی کی شرح چند ماہ میں 38سے3/4 فیصد پر آگئی، پنجاب کے انفرسٹرکچر کو بہتر بنارہے ہیں، مہنگائی اورقبضے کے خاتمے کے لئے پیرا فورس بنا دی گئی ہیں، 15کروڑ آبادی والے پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا ستھرا پنجاب شروع کردیاگیا ۔گلے محلے میں جا کر درواز ے پر دستک دے کر کوڑا کٹھا کیا جاتا ہے، لوگ اب آکر کہتے ہیں اتنا صاف پنجاب پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات