وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سے پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی ملاقات

منگل 19 اگست 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سے منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبائی سیاسی امور سمیت صوبے کی اجتماعی ترقی وخوشحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں بلخصوص شہر میں ٹریفک مسائل زیر بحث آئے ۔

دونوں رہنمائوں نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کے عزم کااظہار کیا ۔رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت ہے ،گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی قیادت میں صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے مل کر کام کرینگے ۔