Live Updates

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، شہریوں کے لیے ہنگامی اقدامات

۹گورنر ہاؤس کے دروازے متاثرہ عوام کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں، یہ آپ کا گھر ہے، آئیں قیام کریں،کامران خان ٹیسوری ّگورنر سندھ کا نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ،موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا

منگل 19 اگست 2025 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے متاثرہ علاقوں کا پیدل دورہ کیا۔ بارش کی شدید جھڑی اور سڑکوں پر پانی کی بھرپور موجودگی کے باوجود، گورنر سندھ نے خود میدان میں آ کر متاثرہ شہریوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی مشکلات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

گورنر سندھ نے بارش میں بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر چلایا اور موٹرسائیکلوں کو اٹھا کر سڑک کے ایک جانب منتقل کیا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ ان کے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے سراہا گیا، جو حکومتی اداروں کی غفلت کے سبب مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ساری رات کھلے ہیں، یہ آپ کا گھر ہے، آئیں قیام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور وہ کسی بھی ممکنہ امداد کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب گورنر سندھ نے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا اور کراچی میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس حوالے سے گورنر سندھ نے وفاقی حکومت سے کراچی کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے مدد کی درخواست کی، تاکہ شہر کے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکی
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات