Live Updates

کراچی میں طوفانی بارش اور موسم کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا کراچی آپریشن متاثر

بدھ 20 اگست 2025 01:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) کراچی میں طوفانی بارش اور موسم کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا کراچی آپریشن متاثر کراچی۔کوئٹہ اور کراچی اسلام آباد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق تیز بارش کے باعث پی آئی اے کی کراچی کوئٹہ پروازیں پی کے 310/311 اور کراچی اسلام آباد پرواز 308/309 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 305 لاہور ایئر پورٹ پر تاخیر کا شکار ہے، موسم بہتر ہوتے ہی پرواز روانہ ہو گی۔ ترجمان نے کہا کہ کراچی۔نجف۔کراچی کی پرواز پی کے 109/110 مسافر نہ پہنچ پانے کے باعث تاخیر کا شکار ہے، کراچی سے پرواز کی روانگی رات ساڑھے 10 بجے متوقع ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 بھی مسافر نہ پہنچنے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 731 اور کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز پی کے 843 میں بھی تاخیر متوقع ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے کل صبح روانہ ہونے والی پروازیں پی کے 300/301 کراچی اسلام آباد کراچی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ تمام مسافروں سے التماس ہے کہ وہ پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کیلئے پی آئی اے کال سینٹر 111-786-786 سے رابطے میں رہیں۔ ایئر پورٹ کی جانب سے سفر شروع کرنے سے پہلے پرواز کی روانگی کا اصل وقت اور راستوں کے کھلے ہونے کا تعین کر کے نکلیں۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے موسم کے باعث ہونے والی شیڈول میں خلل کیلئے معذرت خواہ ہے اور حتیٰ الامکان کوشش کر رہے ہیں کہ اس کو جلد از جلد بحال کر لیا جائے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات