
محکمہ موسمیات کی 22 اگست تک سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
کراچی،ٹھٹھہ،مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، بدین، سجاول، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان میں بہت تیز بارش متوقع راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ڈیرہ، ملتان اور راجن پور میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان
بدھ 20 اگست 2025 14:14

(جاری ہے)
بلوچستان کے اضلاع بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر اور پنجگور میں بھی بارش، آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ 22 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔
اسی دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی بھی بارش کے زیر اثر رہیں گے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے نشیبی علاقے بشمول کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور جامشورو میں طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی اور جنوب مشرقی حصوں میں ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو سکتی ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق تیز بارشیں، آندھیاں اور بجلی کڑکنے کے واقعات کچی عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز جیسے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اس صورتحال میں عوام، مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری طور پر خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز اور تازہ ترین موسمی اطلاعات سے باخبر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
-
پشاورہائیکورٹ کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع
-
عمران خان ضمانت کیس، فیملی کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. چیف جسٹس
-
اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، فوجی عہدیدار
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئی جہت کی علامت قرار
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین مانیٹری پالیسی رپورٹ محتاط لیکن متوازن نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے. ویلتھ پاک
-
نریندر مودی بھارت، چین تعلقات میں پیش رفت سے خوش
-
کراچی میں شدید بارش کے پیش نظرعام تعطیل‘اربن فلڈنگ سے شہرمیں10افراد ہلاک
-
صوابی میں سیلاب کی تباہی‘29 لاشیں برآمد، پاک فوج کی بھرپور امدادی کارروائیاں جاری
-
مون سون اور گلیشیئرپگھلنے سے پنجاب کے دریاﺅں میں پانی کا دبا ﺅبڑھ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.