
پبلک اکانٹس کمیٹی اجلاس، یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش ، ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کرنے پر گہری تشویش کا اظہار ، معاملہ ذیلی کمیٹی کے سپرد ی
بدھ 20 اگست 2025 18:44
(جاری ہے)
کو پی اے سی اجلاس کے موقع پر چیرمین کمیٹی نے سیکرٹری انڈسٹریز اور یوٹیلیٹی سٹورز حکام سے استفسار کیا کہ کارپوریشن میں17 سال سے لوگوں کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا وہ کیا کریں گے انہوں نے کہاکہ ادارے کے ایم ڈی کو تنخواہ دے سکتے ہیں مگر ان ملازمین کو نہیں دے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج بھی ایم ڈی کے گھر پر پانچ گاڑیاں کھڑی ہیں سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ کارپوریشن کے ملازمین کے لئے پیکج جمعہ تک فائنل ہو جائے گا چیرمین کمیٹی نے کہاکہ ان ملازمین کو کسی اور ادارے میں ایڈجسٹ کر لیں رکن کمیٹی خواجہ شیراز محمود نے کہاکہ اسٹیل مل کتنے عرصے سے بند ہے اور ہر سال ان کو تنخواہ دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے کہنے پر ادارہ بند نہ کریں یہ ادارہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا، اس کی قیمتی پراپرٹیز ہیں انہوں نے کہاکہ ان غریبوں کا کوئی قصور نہیں، لوگوں کو بے روزگار نہ کریں رکن کمیٹی سید نوید قمر نے کہاکہ جو ادارے کام نہیں کر رہے وہ کئی سالوں سے نجکاری کی فہرست میں پڑے ہوئے ہیںلگتا ہے سارے لوگوں کو فارغ کر کے کسی نہ کسی پارٹی کو ہینڈ اوور کر دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بار بار پارلیمنٹ کو جھوٹ بولا گیا کہ ہم بند نہیں کر رہے اس پارلیمنٹ کی کیا توقیر رہ گئی ہے انہوں نے کہاکہ ملازمین کو بے روزگار کرکے آپ سڑکوں پر چھوڑ دیں گے رکن کمیٹی شاہدہ بیگم نے کہاکہ یہ تو ہمیں سراسر بے انصافی نظر آرہی ہے چیرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ ملازمین کی تنخواہ کیوں بند کی گئی ہیں رکن کمیٹی عامر ڈوگر نے کہاکہ یہ 14 ہزار لوگوں کے روزگار کا مسئلہ ہے اس موقع پر سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے بہت سارے نقصانات تھے ان کے پاس اپنے ریوینیوز نہیں ہیں کہ ادائیگی کرسکیںس وجہ سے تنخواہیں بقایا ہیں ہم نے فنانس ڈویڑن کو درخواست کی ہے کہ پی ٹی ڈی سی کے ماڈل کے لگ بھگ پیکج دیں رکن کمیٹی ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی 200ارب سے زیادہ کی پراپرٹیز ہیں اس طرح نہیں ہوگا کہ تین مہینے کی تنخواہ دے کے چلے جائیں جس پر سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ بحیثیت کمپنی یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوگی اس کی پراپرٹیز بھی یو ایس سی کے پاس ہوں گی رکن کمٹی ثنائ اللہ مستی خیل نے کہاکہ تجربے پر تجربہ ہو رہا ہے ہم سب ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے معاملہ ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیاچیرمین کمیٹی نے کنوینر کمیٹی سے درخواست کی کہ کارپوریشن کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو وزیر اعظم سے بات کریں۔
۔۔۔۔مزید اہم خبریں
-
کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی، کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات
-
سپریم کورٹ نے عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی
-
اقتصادی رابط کمیٹی کا سیلاب اور بارش متاثرین کے لیے 4 ارب روپے جاری کرنے کا حکم
-
پنجاب اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا معاملہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا گیا
-
طوفانی بارش، ریلوے کا ٹرینوں کی معطلی کا اعلان
-
ابوظہبی میں تیل کے ڈبوں میں چھپا کر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب کے دریاﺅں کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی میں گھرگئیں
-
لبرٹی مارکیٹ لاہور میں ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
-
بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ، کراچی کی متعدد سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کیلئے بند
-
وزیراعظم کا ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال پر بلاول بھٹوسے رابطہ
-
کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان سے متعلق قرارداد منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.