وزیراعلی مریم نواز کا راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کی 54 ویں برسی پر خراج عقیدت

بدھ 20 اگست 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کو 54 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ راشد منہاس شہید ہمیشہ زندہ، ہمیشہ امررہے گا،شہیدراشد منہاس نے اپنے خون سے پیغام لکھ دیا کہ پاکستان امانت اور اس کی حفاظت ایمان کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ راشد منہاس جیسے قوم کے ہیروز دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔