ملتان میں ’’پاکستان آئیڈل‘‘کا آڈیشن، میوزک کے دیوانوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

جمعرات 21 اگست 2025 12:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)ملتان میں پاکستان کے سب سے بڑے میوزک مقابلے پاکستان آئیڈل کا خوبصورت میلہ سجایا گیا۔موسیقی میں نام کمانے والے مرد، خواتین، نوجوان، طلبہ، طالبات سمیت شائقین کی بڑی تعداد آرٹس کونسل پہنچی اور میوزک کے دیوانوں نے اپنی سریلی آوازوں سے اس مقابلے میں شریک ہونے کیلئے قسمت آزمائی۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی موسیقی سے محبت کرنے والے نوجوان شرکت کیلئے پہنچے۔نوجوانوں نے گلوکاری میں اپنے فن کے ایسے جوہر دکھائے کہ سب جھومنے پر مجبور ہوگئے، انہوں نے پنجابی اور سرائیکی گیت بھی گائے۔ یاد رہیکہ ایم ایچ ایل کی پیشکش پاکستان آئیڈل کا سنسنی خیز سیزن جیو ٹی وی ایک بار پھر سب سے پہلے موسیقی کے متوالوں کیلئے لارہا ہے۔