حزب اللہ شیعہ فرقے کے نام پر سودے بازی کرتی ہے ، لبنانی وزیر خارجہ

لبنان دہائیوں تک ایسے قبضے اور بالادستی سے گزرا جو اس سے تعلق نہیں رکھتے تھے،گفتگو

جمعرات 21 اگست 2025 17:20

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی نے کہا ہے کہ ہتھیار صرف ریاست کے پاس رکھنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جا سکتا اور حکومت کا حزب اللہ کا ہتھیار جمع کروانے کا فیصلہ تاریخی ہے۔رجی نے گفتگو میں کہا کہ لبنان دہائیوں تک ایسے قبضے اور بالادستی سے گزرا جو اس سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ شیعہ فرقے کے نام پر سودے بازی کرتی ہے اور اس کے فیصلوں پر قبضہ جماتی ہے۔

حکومت کے فیصلے کے نفاذ کے لیے فوج کی تیاری اور منصوبہ بندی کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فوج اضافی دو ہفتے کی مہلت طلب کر سکتی ہے، تاہم یہ منصوبہ اگلے ماہ پیش کیا جائے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے امریکی ایلچی ٹوم براک سے درخواست کی ہے کہ اسرائیل کو نومبر میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی شقیں نافذ کرنے پر مجبور کرے، یہ معاہدہ حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان ایک سال کی لڑائی کے بعد طے پایا تھا۔

(جاری ہے)

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کے بیانات کے حوالے سے سوال پر رجی نے کہا میں نے لاریجانی سے ملاقات نہیں کی کیونکہ ان کے رنماں نے ہمارے ملک پر تنقید کی۔لبنانی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور دیگر عہدے داروں نے ایرانیوں کو بار بار لبنان کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی یاد دہانی کروائی ہے۔رجی کے مطابق لبنان کی سابقہ قیادت نے ملک کو اس کے عربی ماحول سے دور کر دیا تھا، لیکن موجودہ حکومت نے اسے دوبارہ عرب اور بین الاقوامی سطح پر بحال کیا ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی فریق ریاستی منصوبے میں شامل ہوں گے۔