سپریم کورٹ کے فیصلے سے سازش کا بیانیہ دفن ہوگیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل

جمعرات 21 اگست 2025 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے سازش کا بیانیہ دفن ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے یہ سمجھ آگیا کہ بانی بے گناہ ہیں، ان کو جیل میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔خالد یوسف چوہدری نے کہاکہ9 مئی کے تمام مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ القادر کیس کی ضمانت 7 ماہ سے ابھی تک زیر سماعت ہے۔