پاکستان عوامی تحریک ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس (کل) ہو گا

جمعرات 21 اگست 2025 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے پی اے ٹی کراچی ایگزیکٹو کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس کل ( جمعہ )رات آٹھ بجے صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجود ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال ، خیبر پختونخواہ ،گلگت ،کشمیر اور کراچی میں سیلابی صورتحال ، انٹرا پارٹی الیکشن ، پارلیمانی بورڈ کے قیام ، کراچی کے مسائل پر دیگر جماعتوں سے رابطہ اور اپوزیشن کے ہا تھ ، اضلاح کے تنظیمی دراجات ، مرکزی قیادت کی کراچی آمد و دیگر امور پر غور اور اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے۔

اجلاس کی صدارت صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی سید ظفر اقبال شاہ کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کراچی اور ایگزیکٹو ممبران سمیت لیبر ونگ ، عوامی لائر فورم ، ہیومن رائٹس ونگ کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔