پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں

جمعرات 21 اگست 2025 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے NA-143 ساہیوال 3 اور NA- 185 ڈیرہ غازی خان 2 اور PP ط 203 ساہیوال 6 کی خالی ہونے والی نشستوں کے لیے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں۔ ،درخواستیں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے نام ارسال کی جائیں ۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ قومی اسمبلی کے امیدواران درخواست کے ساتھ پچاس ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدواران تیس ہزار کا بینک ڈرافٹ ہاؤس نمبر 8 گلی نمبر 19 ایف ایٹ ٹو زرداری ہاؤس اسلام آباد کے پتہ پر 28 اگست 2025 تک ارسال کریں۔