جنرل ساحر شمشاد کا دورہ ازبکستان، صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات

علاقائی امن، استحکام و خوشحالی کے فروغ کیلئے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کا عزم

جمعرات 21 اگست 2025 21:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد دورہ ازبکستان پر تاشقند پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزوف ، وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سیکیورٹی کونسل سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں ابھرتی ہوئی بین الاقوامی، علاقائی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دفاع و سلامتی اور سڑک و ریل رابطہ کاری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور ازبکستان کے برادرانہ اور گہرے تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کی قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔