Live Updates

گردشی قرضوں کی سود کے ساتھ صولی کیلئے عوام دشمن پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

حکومت کے مہنگائی کنٹرول اور بیروزگاری کے خاتمے کے دعوئے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ،محمد شاداب رضا نقشبندی

جمعرات 21 اگست 2025 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت کے مہنگائی کنٹرول اور بیروزگاری کے خاتمے کے دعوئے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں ،گردشی قرضوں کی سود کے ساتھ صولی کیلئے عوام دشمن پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ،خوردونوش اشیاء اورسبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے ساتھ کالی بھیڑیں شامل ہیں ،عوام حکمرانوں کے جھوٹے دعوئوں سے تنگ آچکے مایوسی جنم لے رہی ہے ،آئی ایم ایف استحصالی ادارے سے قرضے پر قرضے لینا اور عوام پر ٹیکس پر ٹیکس لگانا ظلم ہے ،عوام کے خلاف ظالمانہ فیصلے واپس لئے جائیں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور بلاجواز ٹیکس ختم کئے جائیں ،حکمران ملک کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے نوچ رہے ہیں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ،ملک میں آئین وقانون کی بالادستی اور فوری انصاف پر فیصلے ہونگے تو ملک ترقی کریگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضانقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ملک سے مہنگائی وبیروزگاری کے خاتمے اور معاشی استحکام کیلئے قربانی دینے کو تیار ہیں ،حکمران طبقہ قرضے لینے کی بجائے ملک کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی کیلئے پالیسیاں بنائے ،ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے تو عوامی سوچ وامنگوں کے تحت معاشی پالیسیاں بنانا ہوگی ،ملک کی معاشی پالیسیوں سے بیرونی مداخلت کو مسترد کرکے میڈ ان پاکستان معاشی پالیسیاں بنائی جائیں ،عوام کو معاشی طور پر مکمل قوق فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ،کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے حکومت سخت اقدامات کرے ۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات