سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 24 اگست کو سیالکوٹ کا دورہ کریں گے

جمعہ 22 اگست 2025 17:48

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار کی دعوت پر 24 اگست کو سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ سہ پہر ساڑھے تین بجے زون پی پی 51 الفضل گارڈن ڈسکہ اور شام سات بجے سیالکوٹ اے ڈی پیلس میں زون پی پی 46 اور 47 کی عوامی کمیٹیوں کے عہدیداران اور ممبران کے منعقدہ کنونشن سے خطاب کریں گے۔ چوہدری نصراللہ گورائیہ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔