پاکستان اسٹیل ملازمین کے لیے خوشخبری ، ملازمین کے بقایاجات کے لیے بڑی رقم جاری

جمعہ 22 اگست 2025 21:07

پاکستان اسٹیل ملازمین کے لیے خوشخبری ، ملازمین کے بقایاجات کے لیے بڑی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء)پاکستان اسٹیل ملازمین کے لیے خوشخبری ،اسٹیل ملز کے ملازمین کے بقایاجات کے لیے بڑی رقم جاری کر دی گئی، وفاقی حکومت نے اسٹیل مل کو 2 ارب 87 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کی رقم جاری کردی ۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و پیداوار نے وفاق سے رقم جاری کرنے درخواست کی تھی جس کے بعد ای سی سی میں ملاز مین کے واجبات کی ادائیگی کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا وفاقی حکومت نے اسٹیل مل 2 ارب 87 کروڑ سے زائد کی رقم 20 سال کے قرض پر دی اسٹیل مل کی طرف سے یہ رقم 20 سال میں سود سمیت واپس کی جائے گی۔