بھارت کا دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے روکنا افسوسناک ہے، دفترخارجہ

جمعہ 22 اگست 2025 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا اپنی ٹیم کوپاکستان آنینہ دینا اور پاکستانی ٹیم کوبھارت میں کھیلنے سے روکنا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نیاپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہ بھارتی ٹیم کوپاکستان آنے نہ دینا اورپاکستانی ٹیم کوبھارت میں کھیلنے سے روکنا افسوسناک ہے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ کھیل اور سیاست کو آپس میں نہیں ملانا چاہیے۔