بانی کو ضمانت ملی اورمیرے بیٹے کو اٹھا لیا گیا، ہم ایسی چیزوں سے ڈرنے والے نہیں، علیمہ خان

جمعہ 22 اگست 2025 23:07

بانی کو ضمانت ملی اورمیرے بیٹے کو اٹھا لیا گیا، ہم ایسی چیزوں سے ڈرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے دوسرے بیٹے شاہریز کی حراست پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بانی کو ضمانت ملی اورمیرے بیٹے کو اٹھا لیا گیا، ہم ایسی چیزوں سے ڈرنے والے نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کو ضمانت ملی اور اور اب میرے بیٹے کو اٹھا لیا گیا، ہم ایسی چیزوں سے ڈرنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کا فوکس پاکستان کی نمائندگی کرنے میں ہے یا کاروبار میں، آج تک اسے کسی نے یہاں دیکھا بھی نہیں ہو گا۔علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ 27 ماہ میں سیکٹروں لوگوں کے خلاف مقدمات چلائے گئے۔