لاڑکانہ:تحصیل ہسپتال ڈوکری میں آنکھوں کے مفت کیمپ کا انعقاد

جمعہ 22 اگست 2025 23:24

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ہیلتھ آفس لاڑکانہ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر اور ایم پی اے پی ایس 13 عادل الطاف حسین انڑ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت حسین ابڑو کی نگرانی میں تحصیل ہسپتال ڈوکری میں آنکھوں کا مفت کیمپ لگایا گیا۔

(جاری ہے)

اس کیمپ کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ڈوکری کے صدر منیر احمد سوہو، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی باڈہ بدر ساريو، ایم ایس تعلقہ ڈوکری ڈاکٹر پریل شاہ اور دیگر نے کیا۔

اس موقع پر میڈیکل کیمپ میں تقریباً 600 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 60 مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن کرکے انہیں لینز لگائے گئے۔ کیمپ کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت حسین ابڑو کی جانب سے خواتین اور بچوں میں ملیریا سے بچاؤ کے لیے مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈوکری اور باقرانی تحصیل کے عوام نے صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو سراہا۔