بھارتی انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ کے کچھ حصوں میں پابندیاں عائد کر دی

جمعہ 22 اگست 2025 21:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے کل 28 ویں صفر سے قبل ضلع بارہمولہ کے کچھ حصوں میں پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیعہ مسلمان ہر سال 28 صفر کو پیغمبر اسلام ﷺاور ان کے نواسے امام حسن رضی اللہ عنہ کی رحلت کی برسی مناتے ہیں۔ تاہم قابض بھارتی حکام نے مذہبی اجتماعات کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی مجسٹریٹ بارہمولہ نے ضلع کے علاقوں گنڈ خواجہ قاسم، کنٹربگ اور سنگھ پورہ کے ملحقہ علاقوں میں پابندیوں کا حکم دیا۔ یہ حکم 22 اگست کی رات ساڑھے آٹھ بجے سے 23 اگست کی رات ساڑے 9بجے تک نافذ العمل رہے گا، چار یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے، جلوس نکالنے اور پیشگی اجازت کے بغیر لاو ¿ڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی رہے گی ، حکام نے اعتراف کیا ہے اس پابندی کا مقصد 28 صفر کو ہونے والی مجالس کو روکنا ہے۔