جموں وکشمیر ،مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افرادجاں بحق ،چار زخمی

ہفتہ 23 اگست 2025 17:32

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں ریاسی ، کٹھوعہ اور ادھمپور اضلاع میں مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاسی کے علاقے مہور میں ملائی نالے کے قریب ایک ٹرک لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنےسے شہباز احمد نامی شخص جاں بحق ہو گیاجبکہ دو افراد جاوید احمد اور عبدالغنی زخمی ہو گئے ۔

زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ضلع کٹھوعہ میں ڈریم لینڈ پارک کے قریب ایک کار بہتی ہوئی ندی کو عبورکرتے ہوئے سیلاب میں پھنس گئی جس کے نتیجے روی نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔دریں اثنا ضلع ادھمپور میں گاڑی حادثہ میں شفیقہ بیگم نامی خاتوں جاں بحق جبکہ عبدالکبیر زرگر اور محمد آصف نامی دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔