
معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے.اورنگزیب رمدے
معیشت کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا، کرپٹو مائننگ بھی زیرغور ہے، تاجروں اورسرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی پہلی ترجیح ہے.وفاقی وزیرخزانہ کا تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم
ہفتہ 23 اگست 2025
15:16

(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ملک کی آبادی کا 10 سے 15 فیصد طبقہ پہلے ہی ڈیجیٹل کاروبار سے مستفید ہو رہا ہے اور مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کی طرف رجحان مزید بڑھے گا وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے حکومت تمام تر کوششیں کر رہی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق معاشی ترجیحات کو ڈھالنے کی ضرورت ہے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری سستی، برق رفتار اور شفاف ہے اس لیے اس شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانا اور ریگولیشنز کو مزید بہتر بنانا ناگزیر ہے. انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے، 10 سے 15 فیصد لوگ ڈیجیٹل کاروبار سے منسلک ہیں، مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا، ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے ریگولیشنز کو بہتر بنانا ہوگا، وقت کے تقاضوں کے مطابق معیشت کو ڈھالنا ہوگا، کرپٹو مائننگ بھی حکومت کے زیر غور ہے کرپٹو مائننگ کے حوالے سے کرپٹو کونسل تشکیل دی گئی. انہوں نے اعتراف کیا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے جسے جدید تقاضوں کے مطابق آسان اور موثر بنانے کی ضرورت ہے اورنگزیب رمدے نے کہا کہ ملک کی لائف لائن زرمبادلہ ہے زراعت، آئی ٹی، فری لانسر کی بات ہوئی ہے، اس وقت ملک میں سرپلس انرجی ہے.
مزید اہم خبریں
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
-
ربیع الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی
-
شیرشاہ و شاہ ریز کی گرفتاری، سکیورٹی ذرائع کا ویڈیو اور جیو فینسنگ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنے کا دعویٰ
-
ملتان میں عبایا پہنے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان کی انتہائی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار
-
9 مئی کے مقدمات میں نامزد اورمطلوب لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے،عظمیٰ بخاری
-
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اگلے بائیس برس انتہائی اہم ہیں‘احسن اقبال
-
گلگت بلتستان: مٹی کا تودہ گرنے سے بنی جھیل اور تباہ کن سیلاب کا خطرہ
-
کے الیکٹرک کا خیابان سحر پر پائپ لائن میں لگنے والی آگ سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان
-
کراچی میں 60 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کی سپلائی ، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.