
پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے. چین
چین ہمیشہ سے پاکستان کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار اورمضبوط حامی رہا ہے، علاقائی امن و استحکام کےلئے پاک چین مضبوط دوستی ناگزیر ہے.ترجمان چینی وزارت خارجہ کا بیان
میاں محمد ندیم
ہفتہ 23 اگست 2025
15:18

(جاری ہے)
لین جیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا. چینی وزارت خار جہ نے کہا ہے کہ عالمی منظرنامے میں تاریخی تبدیلیوں، بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال میں علاقائی امن و استحکام کےلئے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی ناگزیر ہے چینی وزارت خارجہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا. ترجمان نے کہا چین اور پاکستان کی دوستی وقت کے امتحان پر پوری اتری ہے اور ناقابل شکست رہی ہے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر روایتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، تزویراتی ہم آہنگی کو بڑھانے کےلئے پرعزم ہے واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 20 سے 22 اگست 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس میں انہوں نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں. چینی وزیر خارجہ کا یہ دو روزہ دورہ چھٹے پاک،چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں تھا، اس دورے کا مقصد چین،پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے، تجارت، معاشی تعاون، دفاع، سکیورٹی، اور علاقائی استحکام پر بات چیت کرنا تھا.
مزید اہم خبریں
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
-
ربیع الاول کے چاند کی پیدائش ہو گئی
-
شیرشاہ و شاہ ریز کی گرفتاری، سکیورٹی ذرائع کا ویڈیو اور جیو فینسنگ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرنے کا دعویٰ
-
ملتان میں عبایا پہنے راہ چلتی لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان کی انتہائی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار
-
9 مئی کے مقدمات میں نامزد اورمطلوب لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے،عظمیٰ بخاری
-
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اگلے بائیس برس انتہائی اہم ہیں‘احسن اقبال
-
گلگت بلتستان: مٹی کا تودہ گرنے سے بنی جھیل اور تباہ کن سیلاب کا خطرہ
-
کے الیکٹرک کا خیابان سحر پر پائپ لائن میں لگنے والی آگ سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان
-
کراچی میں 60 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کی سپلائی ، ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.