وزیر اعظم سے سینئر پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

مجموعی سیاسی صورتحال ، ضمنی انتخابات کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت

ہفتہ 23 اگست 2025 22:44

وزیر اعظم سے سینئر پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، قومی و صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیلاب زدہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری کی ضرورت ، انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کی بحالی ، سیلاب میں ڈوبتے شہریوں کو بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ظہور رحمان شہید و دیگر شہداء اور متاثرین کی مدد پر مامور این جی او ز کی پذیرائی کی تجاویز پر بھی تبادلِ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا سیلابی علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کرنا درست اقدام ہے ۔