Live Updates

23 سے 30 اگست کے دوران پاکستان میں بیک وقت بارش کا سبب بننے والے تین نظام داخل ہوں گے،این ڈی ایم اے کا الرٹ

ہفتہ 23 اگست 2025 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے ہفتہ کے روز شہریوں اور متعلقہ حکام کو مشورہ دیا ہے کہ 23 اگست سے 30 اگست کے دوران پاکستان میں بیک وقت بارش کا سبب بننے والے تین نظام داخل ہوں گے۔این ڈی ایم اے تکنیکی ٹیم کے سربراہ اور ترجمان نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ بارش کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان سسٹمز سے پاکستان بھر میں شدید بارشیں متوقع ہیں جس سے غیر محفوظ علاقوں میں شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ڈاکٹر طیب شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ موسمی حالات عوامی تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ ہائی الرٹ رہیں اور متوقع بارشوں اور اس سے منسلک خطرات سے ممکنہ نقصان کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے نے خاص طور پر اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلاب کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ متوقع موسلادھار بارشوں کی وجہ سے یہ علاقے زیادہ خطرے میں ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات