بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت بننے والے مکمل اور زیرتعمیر گھروں کا دورہ ، مسائل سنے

ہفتہ 23 اگست 2025 20:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تعلقہ رتو ڈیرو کی یونین کونسل وارث ڈینو پہنے ۔بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ بروہی کمیونٹی کے گاؤں خیر محمد بروہی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت بننے والے مکمل اور زیرتعمیر گھروں کا دورہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گاؤں خیرمحمد بروہی کے مختلف گھروں میں جاکر مکینوں سے حال احوال دریافت کرتے رہے۔بلاول بھٹو زرداری کو گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں کے مسائل کے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کیں۔