Live Updates

معاشی تنگدستی اور حکومتی بے حسی سے تنگ آئے ملازمین سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے پر مجبورہوچکے

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر وچیئرمین اگیگا چوہدری خالد جاوید سنگھیڑاودیگر کا احتجاجی جلسے سے خطاب

ہفتہ 23 اگست 2025 20:15

و*رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) پنجاب حکومت کی ملازم دشمن پالیسیوں اور وعدہ خلافیوں نے سرکاری ملازمین کوشدید مایوس کیاہے‘ معاشی تنگدستی اور حکومتی بے حسی سے تنگ آئے ملازمین سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے پر مجبورہوچکے ہیں‘ وفاق کی طرز پر 30فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس‘ تنخواہوں میں اضافہ سمیت دیگر جائز حقوق نہ ملے تو 18ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیاجائیگا۔

ان خیالات کااظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر وچیئرمین اگیگا چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا‘ جنرل سیکرٹری اگیگا پروفیسر فائزہ رعنا‘صوبائی صدر اپیکا پنجاب ضیاء اللہ خان نیازی‘ جنرل سیکرٹری چوہدری محمدشفیق گجر‘ اپیکا واگیگا ضلع رحیم یارخان کے صدر محبوب خان ودیگر قائدین نے ملتان میں اپیکا‘ اگیگا اورٹیچرالائنس کے مشترکہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی جلسہ میں اپیکا‘ اگیگا‘ ٹیچرالائنس کے ڈویژنل‘ ضلعی اورتحصیل عہدیداران‘ پروفیسرز‘ اساتذہ‘ درجہ چہارم ملازمین کی کثیرتعداد نے شرکت کی جبکہ پنجاب بھر میں ملازمین نے تمام سرکاری محکمہ جات میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ ملتان میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی حق تلفی کرتے ہوئے ملازمین کی مراعات پر کٹوتیاں لگاکر اراکین اسمبلی کو نوازرہی ہے جبکہ سرکاری ملازمین مہنگائی کی چکی میں پستے ہوئے اپنی جائز ضروریات کوپورا کرنے کیلئے قرض لینے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ ملازمین کے مطالبات کوجائز تسلیم کرتے ہوئے ریلیف دینے کے وعدے کئے اور بعد میں وعدہ خلافی کرکے ملازمین کوشدید مایوس کیاہے لیکن اس بار حکومتی طفل تسلیوں میں آنے والے نہیں ہیں اوراپنا حق لیکر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام ملازمین متحد رہیں اور اپنی قیادت کے شانہ بشانہ حقوق کی جنگ میں ساتھ نبھائیں‘ بنیادی حقوق بحال نہ ہوئے تو تاریخی دھرنا اوراحتجاجی تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت فوری طور مذاکرات کی ٹیبل پر آئے اور معاشی مسائل کے شکار سرکاری ملازمین کو تمام بنیادی حقوق اور جائز مطالبات کی منظوری دیتے ہوئے وفاق کی طرز پر 30فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس‘ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ‘ لیوان کیش منٹ‘ رولز 17Aکی بحالی‘ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ملازمین کو فوری ریلیف فراہم کرے۔

اپیکا کے مرکزی صدر وچیئرمین اگیگا چوہدری خالد جاویدسنگھیڑا نے کہا کہ پنجاب بھر میں ملازمین ہفتہ وار ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے جبکہ 18ستمبر کو پنجاب بھر کے ملازمین لاہور میں ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں تاکہ پنجاب حکومت ملازمین کی یکجہتی اور افراد قوت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائی
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات