اسلم فاروقی کی عوام سے کرپٹ سیاسی عناصر کے جال سے باہر نکلنے کی اپیل

ہفتہ 23 اگست 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ رات کتنی بھی تاریک ہو اس کی صبح ضرور ہوتی ہے اسی طرح جس دن بھی سانحہ 9مئی کی جوڈیشل انکوائری ہوئی اس دن 9مئی کے اصل ملزم سامنے آجائیں گے مگر حکومت 9مئی کی جوڈیشل انکوئری سے مسلسل بھاگ رہی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی پہلے دن سے 9مئی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے 9مئی سے متعلق حالیہ بیان کے حوالے سے اورنگی ٹان میں ایم کیو ایس سی کے ذمہ داروں رشید فضل، محمد اصغر اسرافیل و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ 9مئی کرانے والے بچ نہیں پائیں گے ایک دن انہیں اپنے گناہوں حساب دینا ہوگا باشعور عوام انہیں معاف نہیں کرے گی اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے عوام سے قومی دولت لوٹ کر کھانے والے کرپٹ سیاسی عناصر کے جال سے باہر نکلنے کی بھی اپیل کی۔