Live Updates

مریم نوازنے صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں اوردیگر نقصانات کی تفصیل طلب کرلی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا تمام اضلاع میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی لاہور پہنچتے ہی کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس،تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا کرتار پور میں سیلابی ریلا آنے پر فوری ریسکیو،تمام سکھ یاتریوں کو بحفاطت نکال لیاگیا‘بریفنگ پنجاب میں معمول سے 62فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں،سیالکوٹ میں 50سے 80فیصد معمول سے زیادہ بارش ہوئی‘بریفنگ انڈیا نے بھاکڑ،بونگ،تھین ڈیمزبھرنے کے بعد اچانک پانی چھوڑ دیا،انڈیا کے مختلف علاقوں میں با رش کا سارا پانی بھی پاکستان کی طرف آگیا‘ بریفنگ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرنے کا حکم

جمعرات 28 اگست 2025 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں اوردیگر نقصانات کی تفصیل طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام اضلاع میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور پہنچتے ہی کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس کی ۔

تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سیلاب سے متاثرہ ہر ضلع میں جاری ریلیف سرگرمیوں پر رپورٹ دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرتار پور میں سیلابی ریلا آنے پر فوری ریسکیو،تمام سکھ یاتریوں کو بحفاطت نکال لیاگیا۔پنجاب میں معمول سے 62فیصد سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔سیالکوٹ میں 50سے 80فیصد معمول سے زیادہ بارش ہوئی۔انڈیا نے بھاکڑ،بونگ،تھین ڈیمزبھرنے کے بعد اچانک پانی چھوڑ دیا۔انڈیا کے مختلف علاقوں میں با رش کا سارا پانی بھی پاکستان کی طرف آگیا۔

ستلج میں ڈھائی لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی گزررہا ہے۔چناب سے 9لاکھ17ہزار کیوسک سے زیادہ پانی گزررہا ہے۔اربن فلڈنگ سے سیالکوٹ کی395موضع /گاؤں متاثر ہوئے۔ندی نالوں سے گنجائش سے کہیں زیادہ پانی گزررہا ہے۔وزیرآباد میں نالہ پلکھوں سے 87ہزار کیوسک پانی آیا۔منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں 10لاکھ 70ہزار کیوسک کے ریلے گزرے۔وہاڑی کے علاقے بورے والا میں 31ہزار پانی گزرا۔سیالکوٹ میں 308موضع اور2لاکھ88ہزار آبادی متاثر ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات