Live Updates

کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت اجلاس

مئی 2025 کی انسداد پولیو پوسٹ کمپین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یکم ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں پر غور کیا گیا

جمعرات 28 اگست 2025 13:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا، جس میں مئی 2025 کی انسداد پولیو پوسٹ کمپین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یکم ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جشن میلادالنبی ? کے انتظامات، مختلف اضلاع میں دریائے سندھ کے سیلابی صورت حال اور ایویکوئی پراپرٹی بورڈ سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر پیر غلام حسین، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کو انسداد پولیو مہم کی تیاریوں، مشکلات اور حتمی پلان سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ کنارے کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کچے کے علاقوں میں مقیم آبادی کے انخلا، شیلٹرز اور ریلیف انتظامات پر بریفنگ دی، اجلاس میں بتایا گیا کہ 12 ربیع الاول کے سلسلے میں جلوسوں، محافل میلاد النبی ﷺ، ان کے روٹس کی صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔عالمی ادارہ برائے صحت (WHO) کے نمائندوں نے کمشنر حیدرآباد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال حیدرآباد ڈویژن میں سال 2025 کے دوران ماحولیاتی سیمپل سرویلنس کی کارکردگی مجموعی طور پر بہتر رہی ہے جبکہ مئی 2025 کی انسداد پولیو کمپین 95 فیصد کامیاب رہی، اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ مہم میں مسنگ اور انکاری کیسز پر قابو پایا جائے گا، 1.7 ملین بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر ہے جس کے لیے 361 یوسیز میں عملہ تعینات کیا جائے گا۔

اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کے تمام اسٹاف کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے تاہم بعض اضلاع میں ٹیموں کی بروقت حاضری کے مسائل اور کچے و دریائی علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہو گی، جام شورو اور دادو کے بعض علاقے سیلابی صورت حال سے دوچار ہیں جہاں ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، کمشنر حیدرآباد نے ہدایت کی کہ جہاں پولیو وائرس مثبت رپورٹ ہوا ہے وہاں رپورٹنگ کے نظام میں موجود خلا کو پر کیا جائے، انہوں نے زور دیا کہ اگر حالات سازگار ہیں تو پھر مثبت رپورٹس کی وجوہ تلاش کر کے مثر حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ آنے والی مہم میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔

ایویکوئی پراپرٹی بورڈ کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پراپرٹیز کی میوٹیشن کا عمل مکمل کریں، زیر التوا کاغذات تین سے چار دن میں تیار کر کے رپورٹ پیش کریں، جہاں قانونی پیچیدگیاں ہیں وہاں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور دیگر معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔سیلابی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جام شورو نے بتایا کہ دریائے سندھ میں جام شورو کے مقام پر 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی داخل ہو چکا ہے، بھان سعید آباد، سیہون اور مانجھند کے کچے دیہات بڑا سیلابی ریلا آنے سے خطرے کی زد میں آ سکتے ہیں، کچے کے علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کے انخلا کے لیے اسکولوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے، ٹرانسپورٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سجاول نے بتایا کہ ضلع کے 190 سے زائد گاں کچے میں مقیم ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے آگاہ کیا کہ 71 میل طویل بند کے علاقے میں 5 لاکھ آبادی کچے میں مقیم ہے، جہاں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہیں، دادو سے بریفنگ دی گئی کہ انڈس ڈسچارج تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے اور بندوں کی پشتوں پر مسلسل کام جاری ہے۔ اگر بڑا سیلابی ریلا نہیں گزرا تو کچے کے علاقوں میں تقریبا 80 ہزار کے قریب افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ کمزور علاقوں کے لیے انخلا، ریلیف اور سیٹلمنٹ پلان مرتب کر کے پیش کریں، انہوں نے کہا کہ حیسکو کو ہدایت دی گئی ہے کہ جشن عید میلادالنبی ? کی تقریبات کے دوران کسی بھی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ تقریبات پر کوئی اثر نہ پڑے، کمشنر نے کہا کہ حیدرآباد ڈویژن کے عوام کی جان و مال کا تحفظ، انسداد پولیو مہم کی کامیابی اور جشن عید میلادالنبی ? کا پرامن انعقاد حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات