پاکستان کے ہاتھوں شکست،بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات، تقسیم کھل کر سامنے آگئی

جمعرات 28 اگست 2025 21:45

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی فوجی قیادت کے اندر اختلافات اور تقسیم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ جنگی حکمتِ عملی اور تھیٹرائزیشن کے متنازعہ منصوبے پر تینوں بھارتی افواج کے درمیان طاقت کی کشمکش تیز ہو گئی ہے۔بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے حکومت کے زیرِ غور تھیٹرائزیشن منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر چیز میں خلل ڈال کر نیا ڈھانچہ بنانا اچھا خیال نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو کسی دوسرے ملک سے متاثر ہو کر یہ قدم نہیں اٹھانا چاہیے۔ایئر چیف نے خبردار کیا کہ بغیر ضرورت کے اس منصوبے پر عمل درآمد بھارت کو غلط سمت میں لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں مشترکہ منصوبہ بندی اور رابطہ کاری مرکز ہونا چاہیے لیکن تھیٹرائزیشن کے نفاذ میں کسی قسم کا دبا و قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم مودی سرکار کا متنازعہ منصوبہ بھارتی فوج کے اندر نئے تضادات پیدا کر رہا ہے۔ سیاسی مداخلت کے باعث بھارتی افواج اپنی پیشہ ورانہ بنیادوں سے محروم ہوتی جا رہی ہیں، جس سے بھارت کی دفاعی صلاحیتیں مزید کمزور ہو سکتی ہیں۔