
میئر نیویارک ایرک ایڈمز کی پہلی بار پاکستان ہیریٹیج ڈے استقبالیہ کی میزبانی، پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین
جمعہ 29 اگست 2025 15:20
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
میئر ایرک ایڈمز نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔اپنے خطاب میں قونصل جنرل عامر احمد اتو زئی نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف اور پاکستان ہیریٹیج ڈے منانے پر میئر نیویارک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی نیویارک کی شہری اور معاشی ترقی کا لازمی حصہ ہے جو طب، تعلیم، ٹیکنالوجی، عوامی خدمت اور فنون لطیفہ سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہے۔اس موقع پر سفیر عاصم افتخار احمد نے بھی کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان-امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی امن، ترقی اور عالمی برادری کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے بھی کوشاں ہے۔دونوں پاکستانی سفارتکاروں نے میئر آفس برائے بین الاقوامی امور بالخصوص کمشنر ایساتا کیمارا کا پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ساتھ مسلسل تعاون اور پاکستان ہیریٹیج ڈے کی تاریخی تقریب ممکن بنانے پر شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور امریکا کے درمیان پائیدار دوستانہ تعلقات اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے دونوں ممالک کے درمیان پل کے طور پر اہم کردار کو تسلیم کیا گیا۔\932مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سوات موٹروے حادثے میں اموات پر دلی افسوس کا اظہار
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات ایکسپریس وے پر ٹر یفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی کی ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر حملے کی مذمت
-
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
-
عمران خان نے نومنتخب وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے خاص ہدایات جاری کردیں
-
پاک فوج کا نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے،شزا فاطمہ
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان نسل پر ہے,دانیال چوہدری
-
گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
-
پاکستان ریلوے کا کلیکشن سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ - اسٹیٹ بینک اورکی معاونت سے تاریخی معاہدہ
-
صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شرجیل انعا م میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.